Login/Register

بنیادی اردو

بنیادی اردو کورس کا مقصد چار بنیادی مہارتوں، سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا کا فروغ ہے کہ طلباء اردو زبان سن کر سمجھ سکیں اور سمجھ کر پڑھ سکیں۔ اس بنیادی کورس میں طلباء حروف تہجی، مصوتوں، بھاری لفظوں کی پہچان کر سکیں گے۔ حروف کا توڑ جوڑ کر پائینگے۔ بنیادی لفظوں جیسے رنگوں، پھلوں، سبزیوں، جانوروں وغیرہ سے آگاہی حاصل ہو گی۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ طلباء میں اردو پڑھنے، سمجھنے کا ذوق و شوق پیدا ہو گا۔

مقاصد

  • حروف تہجی کی پہچان

  • دو حرفی، سہہ حرفی، چار حرفی لفظ بنانا

  • بھاری الفاظ کی پہچان اور استعمال

  • ہے اور ہیں کا استعمال

  • سادہ جملے بنانا۔

  • الفاظ کی مدد سے مختلف پیراگراف لکھنا

تفصیلات

چار سے سات سال کی عمر کے بچوں کے لیے

ہفتے میں تین کلاسز
فیس: -/مہینہ