Login/Register

قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے

“.بلاشبہ یہ قرآن سب سے سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے.”

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے کہ ” تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن کا علم حاصل کرے اور دوسروں کو اس کی تعلیم دے، قرآن کریم کی تلاوت باعثِ اجر و ثواب بھی ہے اور ہدایت و بصیرت کا ذریعہ بھی”۔

لیکن آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم سے اپنے ربط و تعلق کو مزید استوار کیا جائے۔اس کے لیے نہ صرف قرآن کو تجوید کے ساتھ سیکھ کر پڑھا جائے بلکہ اس کے پیغامِ ہدایت پر غور و فکر کرنے اور اس کی تعلیمات کو راہِ عمل بنانے کے لئے مستند اساتذہ کی مدد لی جائے جو تفسیر القرآن کے ذریعے صحیح رہنمائی کرسکیں۔

ان تمام مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بعد اسکے ترجمے, مطالب و معنی اور مفاہیم کو عام فہم اور آسان اسلوب میں سمجھا جائے۔ اس ضمن میں Tutree School کے ذریعے آپ کی رسائی ہو سکے گی قابل اور باشرح معلمات تک جو ہر عمر کی بچیوں، لڑکیوں اور خواتین کو ان کی ذہنی استعداد کے مطابق تفسیر القرآن کے ذریعے قرآن کے پیغام کو سمجھنے کا سفر طے کروائیں گئی، اسے اپنی عملی زندگی میں شامل کرنے میں مدد بھی کریں گی۔
“بے شک قرآن رشد و ہدایات ہے اور آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔”

اس سلسلے میں ہم نے بنیادی تا ایڈوانس درجے پر مشتمل یہ کورس ڈیزائن کیا ہے جوکہ خالصتاً اردو اور عربی زبان میں ہوگا۔ وہ لڑکیاں اور خواتین جو وقت کی کمی یا باہر جانے کی دقت کی وجہ سے اس پر کارفرماں نہ ہو سکیں۔ اب گھر بیٹھے آن لائن کلاسز کے ذریعے اس نیک مقصد سے مستفید ہو پائیں گی۔

بنیادی درجہ

اس کورس میں طالبات کو قرآن کے بارے میں بنیادی معلومات دی جائیں گی۔ جس طرح کسی بھی مضمون کو پڑھنے کے لئے اس کی تمہید و تعارف کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس مضمون کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے بالکل اسی طرح قرآن کی تفسیر کو بہترین انداز میں جاننے کے لیے مکی اور مدنی سورتوں کا بیان و خصوصیات، شان نزول اور حفاظت قرآن کی مختصر تاریخ سے روشناس کروانا شامل ہوگا۔
تفسیر کا یہ سلسلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے حصے میں ان سورتوں کو پڑھایا جائے گا جو فہم کے اعتبار سے آسان اور نئے پڑھنے والوں کی دلچسپی کا باعث بھی بنے گا۔
اس میں تجزیہ الفاظ قرآن، ترجمعہ الفاظ قرآن، سلیس ترجمہ، مفہوم، لفظوں کے لغوی معنی اور وضاحت شامل ہوگی۔

اس کورس کے بعد طالبات

  • قرآن کے مفہوم و معانی سمجھنے کے قابل ہو جائیں گی۔

  • قرآن کے بارے میں بنیادی معلومات سے بہرہ مند ہوں گی۔

  • قرآن میں بیان کیے گئے انبیاء کے قصص کے بارے میں جان سکیں گی اور ان سے حاصل ہونے والا مقصد حاصل کر سکیں گی۔

ایڈوانس درجہ

بنیادی درجہ پڑھنے کے بعد طالبات تفسیرالقران کو سمجھنے کے قابل ہو جائیں گی لہذا اس موقع پر انہیں قرآن کی ان سورتوں کی تفسیر کروائی جائے گی جن میں احکامات اور مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسلامی اصولوں اور قوانین کے مطابق بات چیت کی جائے گی۔ لفظ بہ لفظ ترجمہ، رواں ترجمہ، آیتوں کا نزول، مفہوم اور وضاحت کے ساتھ اس حصے کی ضرورت و اہمیت واضح ہوگی۔ وضاحت کے لئے عام فہم اور سادہ انداز اپنایا جائے گا تاکہ سیکھنے کے بعد یاد رکھنا اور عمل کرنا آسان ہو۔

!اللہ رب العزت نیک مقاصد میں ہماری رہنمائی فرمائے. آمین

اس کورس کے اختتام پر طالبات

  • معاشرتی تقاضوں سے اسلامی طرز پر آشنا ہو سکیں گی۔

  • اللہ کے احکامات اور اصولوں سے واقفیت حاصل کرلیں گی۔

  • قرآن کی تلاوت کرتے وقت معنی اور مفہوم پر غور کر سکیں گی۔

  • اپنی زندگی میں قرآن کو عملی طور پر شامل کر پائیں گی۔

Medium of communication:
English – Male teacher
Urdu – Female teacher

Educational Packages

For Age Group: All

Number of classes: 2 per week
Fee (English): PKR 3500 / month
Fee (Urdu): PKR 3000 / month