Login/Register

سلیس اردو

یہ ہمارے اردو کورس کا تیسرا درجہ ہے۔ پچھلے دو درجات میں طلباء اردو بولنے، لکھنے، پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہو چکے ہیں۔ نئے اسباق کے ذریعے طلبہ کے ذخیرہ الفاظ کو وسیع کیا جائے گا۔ نظموں کا مقصد بچوں کے ذوقِ جمال کو ابھارنا اور نظم پڑھنے میں لطف اندوزی پیدا کرنا ہے۔ خلاصہ، شعر و بند کی تشریحات اقتباسات کی وضاحت پر عبور حاصل کرنا ہے۔ اس حصے میں طلبہ کو قواعد کی رو سے واقف کروایا جائے گا اور قواعد کا تحریروں میں استعمال بھی سکھایا جائے گا۔ اس کا خاص مقصد طلباء میں انشاء پردازی کی صلاحیتیں پیدا کرنا ہے۔

مقاصد

  • اردو لغت کے بارے میں جاننا۔

  • لفظوں پر تحقیق

  • قوائد کو تحریروں میں استعمال کرنا۔

  • نثر اور نظموں پر عبور حاصل کرنا۔

  • خلاصہ، مرکزی خیال، تشریحات سمجھ کر لکھنا۔

  • درخواست و خط کا خاکہ جاننا اور لکھنا۔

  • تخلیقی لکھائی میں مضمون، مکالمے، سفرنامے کے متعلق جاننا اور انہیں ازخود تحریر کرنا۔

تفصیلات

سات سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے

ہفتے میں تین کلاسز
فیس: -/مہینہ